آئندہ بلدیاتی ا ور عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرینگے، اے این پی

January 14, 2022

کوئٹہ ( آئی این پی )اے این پی ضلع کوئٹہ کے صدر جمال الدین رشتیا، جنرل سیکرٹری نذر علی پیر علی زئی ، صوبائی جوائنٹ سیکرٹری حاجی ہدایت اللہ،ڈاکٹر عیسی خان جوگیزئی،شان عالم کاکڑ،ثنا اللہ کاکڑ،زمان کاکڑ،اخلاق بازئی،حمید ترہ کئی،حاجی اللہ داد خروٹی ودیگر نے ایمل ولی خان یونٹ خروٹ آباد کےدورےکے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 20جنوری کوئٹہ اور 21جنوری کو ہرنائی میں جلسے ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی آئندہ آنے والے بلدیاتی و عام انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی ، اے این پی نے ہمیشہ پشتونوں کے حقوق کے ساتھ دیگر محکوم اقوام کے حقوق کیلئے طویل جدوجہد کی ہے ، وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ پشتون قوم اپنے مستقبل کو بہتر بنانے کیلئے اے این پی کا ساتھ دیکر اپنے حقو ق حاصل کرے ۔ باچاخان کے عدم تشدد کے فلسفے پر آج بھی دنیا گامزن ہے مگربدقسمتی سے پشتون قوم نے اب تک اپنی قیادت کو پہچانا نہیں ہے جس کی وجہ سے پشتون قوم مسائل کا شکار ہے۔ انہوں نے کہاکہ فخر افغان باچاخان اور رہبر تحریک خان عبدالولی خان کی برسی20جنوری کو کوئٹہ میں منائی جائے گی جس سے پارٹی کے سنیئر نائب صدر امیر حید ر خان ہوتی جنر ل سیکرٹری میاں افتخار حسین صوبائی پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی ،صوبائی وزیر انجینئر زمرک خان اچکزئی سمیت مرکزی و صوبائی قائدین خطاب کرینگے۔