کرکٹرز نے بچوں میں کھیل کا شوق پیدا کیا، فینز کو واپس لائے، رمیز راجہ

January 15, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی سی بی کی جانب سے جمعے کو پچھلے سال قومی کرکٹ ٹیم کی عالمی مقابلوں میں شان دار کار کردگی پر تقریب پذیرائی کا اہتمام کیا گیا۔ چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے کھلاڑیوں کے لئے پندرہ پندرہ لاکھ روپے کا کیش پرائز کا اعلان کیا، سپورٹنگ اسٹاف کو بھی نقد انعام دیا گیا، قذافی اسٹیڈیم میں منعقدہ تقریب میں رمیز راجا نے کہا کہ گذشتہ قومی کرکٹ ٹیم کےلئے زبردست رہا ، میرے آنے سے پہلے بھی ٹیم کی کارکردگی اچھی رہی، امید ہے کہ آگے بھی اچھی پرفارمنس رہے گی،فینز کو قومی کرکٹرز گرائونڈز میں واپس لے کر آئے ہیں۔