دھرمیندر اور شکتی کپور نے بوسٹر شاٹ لگوا لیے

January 15, 2022

دھرمیندر اور شکتی کپور نے بوسٹر شاٹ لگوا لیے

بالی ووڈ کے سینئر اور لیجنڈری اداکاردھرمیندر اور شکتی کپور نے کورونا ویکسین کے بوسٹر شاٹ لگوا لیے۔

شکتی کپور نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر خصوصی اسٹوری لگائی جس میں اُنہوں نے اپنی نئی تصویر شیئر کی۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں شکتی کپور اسپتال میں موجود ہیں جہاں اُنہیں کورونا ویکسین لگائی جارہی ہے۔

شکتی کپور نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ ’اُنہوں نےکورونا ویکسین کی بوسٹر شاٹ لگوا لی ہے۔‘

اس سے قبل لیجنڈری اداکار دھرمیندر نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنی ویڈیو شیئر کی تھی جس میں اُنہیں بھی کورونا ویکسین کی بوسٹر شاٹ لگ رہی تھی۔

دھرمیندر نے اپنی ویڈیو کے کیپشن میں اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’دوستو! عاجزانہ گزارش ہے کہ بوسٹر ڈوز ضرور لیں۔‘

واضح رہے کہ بھارت میں ہر گزرتے دن کے ساتھ عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

بھارتی شوبز انڈسٹری کے کئی نامور فنکار بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔