مہندر سنگھ دھونی کے اندر دباؤ برداشت کرنے اور توازن پیدا کرنے کی صلاحیت تھی، کمل ہاسن

May 19, 2024

تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ کے سینئر اداکار، اسکرین رائٹر، فلمساز، ٹیلی ویژن پریزنٹر اور سیاستدان کمل ہاسن کئی سالوں سے بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹسمین مہندر سنگھ دھونی کے مداح رہے ہیں اور اب انکی صلاحیتوں کے معترف بھی نظر آتے ہیں۔

حال ہی میں وہ اپنی آئندہ آنیوالی فلم انڈین ٹو کو پروموٹ کرنے کے لیےاسٹارز اسپورٹس کے خصوصی مہمان بنے، جہاں انہوں نے بتایا کہ وہ دھونی کی کس چیز سے متاثر ہوئے۔

انکا کہنا تھا کہ مہندرا سنگھ دھونی کے اندر مخالف سمتوں کی قوتوں میں توازن پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔

کمل ہاسن کے مطابق دھونی کسی بھی وقت کھیل میں توازن اور دباؤ کو قابو میں رکھتے ہیں۔

جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والے 69 سالہ اداکار نے کہا دھونی کی اسٹارڈوم کو ایک طرف رکھ کر انکے کیریئر کی ابتدا میں انکی جدوجہد کو دیکھ لیں تو آپکو اندازہ ہوجائیگا کہ یہ کسی عام سے کالج کے اعلیٰ طبقے کے اس لڑکے کی کہانی نہیں جو کرکٹر بننا چاہ رہا ہو۔

انکا کہنا تھا کہ جیسا کہ ہم نے ماضی میں دیکھا، نواب منصور علی خان پٹودی، ناری کنٹریکٹر، انجینئر صاحب، وغیرہ۔

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ یہ تمام افراد اعلیٰ طبقے سے تعلق رکھتے تھے۔ گلی کرکٹ کے عروج کی جہاں تک بات ہے تو دھونی ایک چھوٹے سے قصبے سے تعلق رکھتے تھے۔ تاہم انہوں نے اپنی جدوجہد اور صلاحیتوں اپنی کلاس ثابت کی۔

کمل ہاسن کے مطابق وہ دھونی کی کرکٹ کے عہد سے کافی متاثر ہیں۔