جوکووچ ویزا منسوخی معاملہ، آسٹریلوی فیڈرل کورٹ میں سماعت کل ہوگی

January 15, 2022

فوٹو: فائل

سربین ٹینس اسٹار جوکووچ ویزا منسوخی کے کیس کی سماعت کل آسٹریلوی فیڈرل کورٹ کا فل بینچ کرے گا۔

فل بنچ میں چیف جسٹس جیمز ایلسپ، جسٹس اینتھونی جسٹس ڈیوڈ شامل ہوں گے۔

امیگریشن حکام نے سربین ٹینس اسٹارنوواک جوکووچ سے تفتیش مکمل کرلی ہے اور انہیں دوبارہ ہوٹل منتقل کردیا گیا۔

سربین ٹینس اسٹار کے کیس کی سماعت کل میلبرن میں ہوگی۔