پشتون نوجوان سیاسی جدو جہد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، اے این پی

January 16, 2022

کوئٹہ ( آئی این پی ) عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر جمال الدین رشتیا جنرل سیکرٹری نذر علی پیر علی زئی ممبر حاجی جبار کاکڑ اخلاق بازئی مرزا خان کاکڑعباس کاکڑ اور اسد کاکڑ کلی سام خیل کتیر یونٹ سٹی یونٹ کلی پانیزئی یونٹ کچلاک کے دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 20جنوری کو کوئٹہ پریس کلب اور21جنوری کو ہرنائی میں باچاخان اور خان عبدالولی خان کی برسیوں کے حوالے سے جلسے منعقدہوں گے پشتون عوام کو چاہئے کہ وہ اپنے روشن مستقبل کیلئے اے این پی کا ساتھ دیں جس کی سیاست اور جدوجہد نظریاتفکری بنیادوں پر مشتمل ہے ۔ انہوں نے کہاکہ تمام باشعور عوام و سیاسی جمہوری پارٹیوں اور باالخصوص اے این پی کے ساتھی منظم اور بھرپور شرکت کریں ، آج پشتونخواوطن کے مسائل کا واحد حل باچاخان اور ولی خان کی متعین کردہ سیاسی راہ میں ہی ممکن ہے اس لئے خاص طو رپر پشتون نوجوانوں اور عام سیاسی کارکنوں پر سب سے بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ سیاسی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور پشتون ولس کو ان عظیم اکابرین کے افکار سے روشناس کریں۔