پروین بابی کو بکھرنے سے نہ روک سکا، کبیر بیدی

January 16, 2022

فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکار کبیر بیدی نے ساتھی اداکارہ مرحومہ پروین بابی سے متعلق کہا کہپروین کا بہت خیال رکھنے کی کوشش کی لیکن انکو بکھرنے سے نہ روک سکے۔

بالی ووڈ کی سن 1970 اور 1980 کے ابتدائی سالوں کی معروف اور صف اول کی ہیرؤئن پروین بابی مرحومہ اور اداکار کبیر بیدی کے درمیان رہنے والے ہنگامہ خیز اور متلاطم تعلقات کے حوالے سے کافی کچھ لکھا جاچکا ہے، دونوں میں 1970 کے عشرے کے دوران کافی راہ و سم رہے اور ایسا اسکے باوجود ہوا کہ کبیر بیدی پہلے ہی سے پروتیمہ بیدی سے اعلانیہ طور پر شادی کرچکے تھے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں کبیر بیدی نے اپنے اور پروین بابی کے درمیان رہنے والے تعلقات پر لب کشائی کی اور انہوں نے ان تعلقات پر پروین بابی کی بہت تعریف کی۔

ان کا کہنا تھا کہ پروین کا بہت خیال رکھنے کی کوشش کی لیکن انکو بکھرنے سے نہ روک سکا۔

بالی ووڈ سے لیکر ہالی ووڈ تک اپنی اداکاری کے لیے مشہور کبیر بیدی نے مزید کہا کہ پروین بہت زیادہ حساس اور ذہین خاتون تھیں۔

انہوں نے اس موقع پر ان وجوہات کا بھی ذکر کیا جن کی وجہ سے دونوں کے اکٹھے رہنے کی خواہش کی تکمیل نہ ہوسکی اور وہ جدا ہوگئے۔

انہوں نے بھارتی میڈیا ادارے سے گفتگو میں بتایا کہ کسطرح پروین بابی کی ذہنی صحت اور ان کی (کبیر بیدی کی) کاموں کے حوالے سے مصروفیات کی وجہ سے وہ کچھ نہ کرسکے اور پھر جو کچھ ہوا وہ بہت تکلیف دہ تھا۔

انھوں نے مجھے بہت پیار دیا جس کے لیے میں انکا دل کی گہرائیوں سے مشکور ہوں۔