نئی ویب سیریز میں فردین کی پرفارمنس پر ایشا نے کیا کہا؟

April 25, 2024

فوٹو: سوشل میڈیا

اداکارہ ایشا دیول نے اداکار فردین خان کی ویب سیریز ہیرامنڈی میں پرفارمنس کو سراہا اور انہیں فلمی دنیا میں واپسی پر خوش آمدید کیا۔

سنجے لیلا بھنسالی کی سیریز ہیرامنڈی کی اسکریننگ نئی دلی میں ہوئی جس میں ایشا دیول بھی شریک تھیں۔

انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ہیرامنڈی کے گرینڈ پریمیئر میں شریک ہوئی، اس کے بارے میں صرف اتنا کہنا چاہوں گی کہ یہ انتہائی عمدہ ہے۔

ایشا دیول نے لکھا کہ ہیرامنڈی ہمیں اس دور میں لے گئی، سنجے لیلا بھنسالی جی ہمیشہ آپکے سحر میں مبتلا ہوں۔

انہوں نے یہ بھی تحریر کیا کہ پیارے دوست فردین خان آپ پر فخر ہے، فلموں میں واپسی پر خوش آمدید۔

واضح رہے کہ ایشا دیول اور فردین خان نو انٹری، شادی نمبر 1، پیارے موہن، جسٹ میریڈ اور ڈارلنگ جیسی نامور فلموں میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں۔