ہزار گنجی بس اڈے میں ہونے کے باوجود حقوق سے محروم ہیں، نصر اللہ کاکڑ

January 19, 2022

کوئٹہ(پ ر) آل مشترکہ بلوچستان بس اور مزدا اونرز ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر حاجی نصر اللہ خان کاکڑ نے کراچی کے دورے کے بعد ٹرانسپورٹروں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست سے نابلد لوگوں نے حقیقی سیاست دانوں پر جھوٹے الزامات اور تنقید کے سوا کچھ نہیں کیا یہ لوگ جھوٹے اور تنخواہ دار ہیں پشتون غیرت مند اور بہادر قوم ہے ہم پشتون قوم کے لیڈر مشر محمود خان اچکزئی اور چیف آف پشتون نواب ایاز جوگیزئی پر فخر کرتے ہیں حکومت میں شامل کچھ سیاسی لوگوں کا کام پروپیگنڈوں کے سوا کچھ نہیں ایسے عناصر خود شرمندہ ہوں گے ہم پشتونخوا میپ کے اکابرین کی سیاست پر فخر کرتے ہیں خان شہید سے لیکر پارٹی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے جمہوریت اور سیاست کی بقاء کی خاطر سیکڑوں شہیدوں نے قربانیاں دی ہیں پشتونوں کی وارث پشتونخوا میپ ہے انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے باعث عوام خود کشیوں پر مجبور ہیں ہم ٹرانسپورٹرز حقیقی جمہوری سیاست پشتون ہو یا بلوچ ان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں پشتون علاقوں سے آنے والے ٹرانسپورٹرز کے ساتھ ہزار گنجی بس اڈے میں زیادتی اور ناانصافی ہورہی ہے کوئٹہ شہر کے اندر اڈے بنائے گئے ہیں ہم پشتون بیلٹ کے ٹرانسپورٹرز 2008ء سے لیکر آج تک ہزار گنجی بس اڈے میں ہیں اور اپنے حقوق سے محروم ہیں انہوں نے کہا کہ اپنے حقوق کے خلاف آواز اٹھائینگے۔