نعمان اعجاز کی اہلیہ نے ماضی کی تصاویر شیئر کر کے سب کو حیران کردیا

January 19, 2022

شوبز انڈسٹری کے مایہ ناز فنکار نعمان اعجاز کی اہلیہ رابعہ نعمان نے شوہر کے ہمراہ ماضی کی خوشگوار یادیں سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔

رابعہ نعمان نے اپنی شادی کی سالگرہ کے موقع پر شادی کی تصاویر پر مبنی ایک کولاج شیئر کیا، جس میں انہوں نے نعمان اعجاز کو شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دی۔


انہوں نے لکھا کہ نعمان اعجاز سے شادی کا فیصلہ زندگی کا بہترین فیصلہ تھا۔


رابعہ نعمان نے ایک اور تصویر بھی شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ ’یادیں زندگی کا وہ خاص لمحہ ہیں جو ہماری کہانی بتاتی ہیں ۔‘