کرینہ کپور نے اپنے پسندیدہ گانے کے بارے میں بتادیا

January 23, 2022

بالی ووڈ کی معروف ہیروئین اور چھوٹے نواب سیف علی خان کی اہلیہ کرینہ کپور نے اپنا پسندیدہ گانا شیئر کردیا۔

یاد رہے کہ گانا فلم مجھے کچھ کہنا ہے کا ہے، کرینہ کپور نے فیشن ڈیزایئنر مہیش ملہوتر کی پوسٹ کو ری پوسٹ کرتے ہوئے اپنے انسٹا گرام اسٹوریز پر ایک ہارٹ ایموجی لگاتے ہوئے کہا کہ یہ میرے پسندیدہ گانوں میں سے ایک ہے۔

یاد رہے کہ کرینہ کپور نے حال ہی میں فلم لال سنگھ چڈھا کی تکمیل کی جو کہ اس برس اپریل میں ریلیز ہوگی۔ اس فلم میں انکے مقابل عامر خان اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔