ڈینو موریا نے جان ابراہم کے بپاشا باسو کو چھیننے کی افواہوں کی تردید کردی

May 09, 2024

اداکار ڈینو موریا نے 2000ء کے عشرے کے دوران اپنی اور جان ابراہم کی درمیان مسابقتی جنگ کا تذکرہ کرتے ہوئے بلآخر اس بات کی بھی نفی کردی کردی کہ جان ابراہم نے ان سے بپاشا باسو کو چھین لیا تھا۔

ایک پوڈ کاسٹ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ڈینو موریا کا کہنا تھا کہ میرے اور جان ابراہم کے درمیان کوئی جنگ نہیں تھی، ہم دونوں ایک دوسرے سے بات بھی کرتے تھے اور خوب ہنسی مذاق بھی کیا کرتے تھے۔

ڈینو نے کہا کہ بپاشا باسو اور میرے درمیان بریک اپ کے بعد لوگوں میں یہ تاثر پیدا ہوگیا تھا کہ میرے بریک اپ کے بعد جان بپاشا کے ساتھ رومانوی ملاقاتیں کر رہے ہیں اس لیے ہم دونوں کے درمیان اب جنگ شروع ہوگئی ہے، تو ایسا کچھ نہیں تھا۔

اداکار نے یہ بھی کہا کہ انہیں جان ابراہم کی بالی ووڈ میں ترقی دیکھ کر انتہائی خوشی ہوئی ہے۔ انہوں نے جان کی فلم پٹھان میں جاندار پرفارمنس کی تعریف بھی کی۔