کراچی پورٹ سے لاہور کیلئے مال گاڑی کا افتتاح

January 24, 2022

کراچی پورٹ سے لاہور کیلئے مال گاڑی کا افتتاح

پاکستان ریلوے نے کراچی سے لاہور تک مال بردار گاڑی کا افتتاح کردیا، نئی مال بردار گاڑی براہ راست کراچی پورٹ سے مال اٹھا سکے گی۔

پاکستان ریلوے نے کراچی سے لاہور تک مال بردار گاڑی کا افتتاح کردیا ، افتتاحی تقریب میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیر ریلوے اعظم سواتی اور وزیر پورٹ علی زیدی نے شرکت کی ۔

نئی مال بردار گاڑی براہ راست کراچی پورٹ سے مال اٹھا سکے گی جس کے لیے ساڑھے تین کلو میٹر ٹریک تیار کیا گیا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ ہمیں ملک بہت بری حالت میں ملا ، سابق حکمران چور تھے اور ادارے مکمل تباہ ہوچکے تھے ، ہم نے ساڑھے تین سال ملک کو درست ٹریک پر لانے میں لگائے ہیں۔

وزیر ریلوے اعظم سواتی اور علی زیدی نے نئی مال بردار گاڑی کو معیشت کے لیے اہم قراردیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ریلوے جلد منافع بخش ادارہ بنے گا ۔

اعظم سواتی نے کہا کہ تمام محکموں کے تعاون سےاس ٹرین کا چلنا ممکن ہوا ہے، محکموں کے اشتراک سے تجارت کو فروغ دیں گے،ٹرانسفارمیشن پراجیکٹ کے تحت کراچی کی ٹرانسپورٹیشن اور تجارت کو فروغ ملے گا۔

اس موقع پر وزیر پورٹ علی زیدی نے کہاکہ کراچی کو عالمی معیار کا بزنس حب بنانا ہے، یہاں سب کچھ ہے صرف اچھی گورننس کی ضرورت ہے۔