فلور ملز، سیڈ اور فیڈ ملز نے گندم کی خریداری شروع کر دی

May 02, 2024

فائل فوٹو

فلور ملز، سیڈ اور فیڈ ملز نے گندم کی خریداری شروع کر دی۔

ذرائع کے مطابق فلور ملز نے 10 لاکھ ٹن گندم خریدنے کا ہدف رکھا ہے جبکہ فیڈ ملز 10 لاکھ ٹن اور سیڈ ملز نے 6 لاکھ ٹن گندم خریداری کا ہدف رکھا ہے۔

ملز ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سال حکومت کی طرف سے اوپن پالیسی کا فائدہ اٹھایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پہلی بار حکومت کے بجائے پرائیویٹ سیکٹر کھل کر گندم خرید رہا ہے۔

اس وقت 10 فیصد سے کم نمی والی گندم کا ریٹ 3350 ہے، 20 فیصد تک نمی والی گندم کا ریٹ 3000 روپے من کے قریب ہے۔

پنجاب حکومت نے فی الحال گندم نہ خریدنے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔