پی ایس ایل 7: عمران طاہر نے پہلے ہی میچ میں دل جیت لیے

January 28, 2022

سابق جنوبی افریقی کرکٹر اور ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے عمران طاہر کی ملتان سلطانز کے لیے شاندار پرفارمنس نے شائقین کرکٹ کے دل جیت لیے۔

عمران طاہر نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2022 کے افتتاحی مقابلے میں کراچی کنگز کے خلاف 16 رنز کے عوض چار اوورز میں تین اہم وکٹیں لیں۔

عمران طاہر کو دنیا بھر میں ٹی 20 لیگز کے مؤثر ترین اسپنرز میں شمار کیا جاتا ہے، اور گزشتہ روز انہوں نے اپنی حقیقی صلاحیت کا ایک بار پھر مظاہرہ کیا۔

انہوں نے شرجیل خان، محمد نبی اور ٹام لیممونبی کی تین اہم وکٹیں لے کر کراچی کنگز کی بیٹنگ لائن اپ کو نقصان پہنچایا اور صرف 124 رنز کے مجموعی اسکور تک ہی محدود رکھا۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شائقین ان کی تعریف کر رہے ہیں کیونکہ عمران طاہر کے جادو نے ہی سلطانز کو کنگز کے مقابلے میں یقینی فتح سے ہمکنار کیا۔

عمران طاہر کے لیے ٹوئٹر پر ہونے والے تبصرے: