پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملا جلا دن

January 28, 2022

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعہ کو کاروبار کا ملا جلا دن رہا۔

پی ایس ایکس 100 انڈیکس 5 پوائنٹس کم ہوکر 45 ہزار 77 پر بند ہوا ہے۔ کاروباری دن میں انڈیکس 280 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ انڈیکس کی بلند ترین سطح 45 ہزار 311 رہی۔

حصص بازار میں آج 25 کروڑ 89 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 8 ارب 12 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 10 ارب روپے اضافے سے 7 ہزار 715 ارب روپے ہے۔