70 فیصد پاکستانیوں نے معاشی سمت غلط قرار دے دی

February 01, 2022

پلس کنسلٹنٹنے عوام کی آراء پر مبنی نیا سروے جاری کردیا ہے۔

سروے کے مطابق ستر فیصد پاکستانیوں نے ملک کی معاشی سمت کو غلط قرار دیا جبکہ 26 فیصد شہریوں نے معاشی سمت درست قرار دی۔

ملکی مجموعی سمت سے 69 فیصد پاکستانی غیرمطمئن دکھائی دیے۔

پاکستان میں 66 فیصد شہریوں نے ملکی سیاسی سمت کو غلط کہا، 29 فیصد کے نزدیک سیاسی سمت درست قرار پائی۔

تمام پریشانیوں کے باوجود رواں برس 50 فیصد پاکستانی بہتری کے لیے پُرامید دکھائی دیے، 19 فیصد نے نئے سال میں مزید خرابی کا خدشہ ظاہر کردیا۔