سانحہ اے پی ایس: وزیراعظم کی دستخط شدہ رپورٹ کیلئے مزید مہلت

February 03, 2022

سپریم کورٹ نے سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور ازخود نوٹس کیس میں وزیراعظم کی دستخط شدہ رپورٹ جمع کروانے کے لیے مزید چار ہفتوں کا وقت دے دیا۔

سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور ازخود نوٹس کیس میں سریم کورٹ نے وزیراعظم کی دستخط شدہ رپورٹ جمع کروانے کیلئے مزید مہلت دے دی ہے۔

عدلت نے وفاقی حکومت کی مزید چار ہفتے کا وقت دینے کی استدعا منظور کر لی۔

حکومت نے شہداء کے لواحقین کیساتھ ایک اور ملاقات کیلئے وقت مانگا تھا۔