فواد چوہدری کا آسٹریلوی ٹیم کے دورہ پاکستان کا خیرمقدم

February 04, 2022

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم کیا ہے۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

انہوں نے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس دورے کے دوران آپ ہمارے لاہور اور کراچی کے دیسی کھانوں سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

کرکٹ آسٹریلیا نے آسٹریلین مینز ٹیم کے دورہ پاکستان کی توثیق کردی ہے۔

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم دورے کے دوران 3 ٹیسٹ میچ، 3 ایک روزہ میچ اور ایک ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کھیلے گی۔