خیبرپختونخوا، 13 اضلاع میں ضمنی انتخاب کل ہوں گے

February 12, 2022

خیبرپختونخوا کے 13 اضلاع کے پولنگ اسٹیشنز پر بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے ضمنی انتخابات کل ہوں گے۔

پشاور، نوشہرہ، خیبر، مہمند، مردان، کوہاٹ، کرک، بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان، چارسدہ، بونیر اور باجوڑ میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔

بنوں میں بکاخیل کے پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ صبح ساڑھے 9 سے شام ساڑھے 5 بجے تک ہوگی۔ باقی تمام اضلاع میں پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔