رواں سال 6 ہزار ارب روپے ٹیکس جمع کریں گے، وزیر خزانہ

February 16, 2022

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ اس سال 6 ہزار ارب روپے سے زیادہ ٹیکس جمع کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عوام سے التجا ہے کہ اس ریٹیلر کے پاس جائیں جو پکی رسید دے۔

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ خریداروں اور دکان داروں کو ہراساں نہیں کریں گے، چوری پکڑی گئی تو قانون کے مطابق کارروائی بھی کریں گے۔