جماعت اسلامی کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان

February 16, 2022


جماعت اسلامی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف دو روزہ ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا۔

امیر جماعت سراج الحق کا کہنا ہے کہ جمعرات اور جمعے کو ہر شہر میں حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف مظاہرے کیے جائیں گے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فی الفور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 50 فیصد کم کرے، لیوی اور کسٹم ڈیوٹی ختم کرکے عوام کو سبسڈی دی جائے۔

امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ اشیائے خورونوش، ادویات اور بجلی کی قیمتیں بھی آدھی کی جائیں۔