• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، سیاسی رہنماؤں کی مذمت

سیاسی جماعتوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا، رہنماؤں نے اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

پیپلزپارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ عوام پر پٹرول بم گرانے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ عوام کی طاقت سے اس نااہل حکومت کو گھر بھیجیں گے، عوام بلاول بھٹو کے ہاتھ مضبوط کریں۔

چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے کہا کہ قیمتوں میں پے درپے اضافے سے متوسط اور غریب طبقہ پس گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نااہل حکومت نےغربت نہیں بلکہ غریب مٹانے کی پالیسی اختیار کی ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر جماعت اسلامی نے بھی مذمت کی ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 12 روپے 3 پیسے ، ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 53 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 8 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 43 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید