فلک شبیر کا سارہ خان کے ہمراہ نیا گانا ریلیز

March 23, 2022

پاکستانی نوجوان نسل کے ہر دلعزیز گلوکار فلک شبیر کی جانب سے نیا گانا ریلیز کیا گیا ہے جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

فلک شبیر کے نئے گانے کا نام ’سپنے‘ ہے جسے انہوں نے کل شام ہی ریلیز کیا ہے، اس گانے کی خوبصورت ویڈیو میں فلک شبیر کے ہمراہ بطور ہیروئن کوئی اور نہیں بلکہ اُن کی اہلیہ، اداکارہ سارہ خان دکھائی دے رہی ہیں۔

روزانہ کی بنیاد پر سارہ خان کو لال گلاب پیش کرنے والے فلک شبیر اس گانے کی ویڈیو میں اہلیہ کو پھول پیش کرنے کے بجائے چائے کی پیالی پیش کر رہے ہیں ۔

20 گھنٹے قبل ریلیز کیے گئے اس گانے کو یوٹیوب پر دیکھنے والوں کی تعداد 2 ملین کے قریب پہنچ گئی ہے۔

اس گانے کی پوسٹ کے کمنٹ باکس میں مداح اس جوڑی کے ایک ساتھ ویڈیو میںکام کرنے اور گانے کی خوب تعریفیں کر رہے ہیں۔