الو ارجن اب ڈیوڈ وارنر کو اپنے ڈانس اسٹیپ سکھائیں گے

May 02, 2024

کولاج فوٹو: فائل

جنوبی بھارت کے سپر اسٹار اداکار الو ارجن نے آسٹریلوی کرکٹر الو ارجن کو اپنی نئی فلم کے گانے کے ڈانس اسٹیپ سکھانے کی ٹھان لی۔

حال ہی میں فلم 'پشپا 2: دا رول' کا ایک سنگل ٹریک ریلیز کیا گیا ہے جس میں اداکار الو ارجن کو تین ہوک اسٹیپ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ ڈانس اسٹیپ اتنے مشہور ہوئے کہ آسٹریلوی کھلاڑی ڈیوڈ وارنر بھی اس پر اپنا ردِ عمل دیے بغیر نہ رہ سکے۔

الور ارجن نے انسٹاگرام پر گانے "پشپا پشپا" کا ایک چھوٹا کلپ شیئر کیا جس میں جوتا گرانے کا اسٹیپ دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے الو ارجن نے لکھا کہ یہ کرتے ہوئے مزہ آیا۔

اس ویڈیو پر ڈیوڈ وارنر نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ کتنا اچھا ہے، اب میرے پاس بھی اب کچھ کرنے کو ہے۔

ڈیوڈ وارنر کے اس تبصرے پر الو ارجن نے بھی جواب دیا اور لکھا کہ "یہ بہت آسان ہے، جب ہم ملیں گے تو میں آپکو یہ کرکے دکھاؤں گا۔"