کراچی: شاہ فیصل کالونی کے اسپتال سے اسلحے کی بڑی کھیپ برآمد

March 25, 2022

ایس ایس پی کورنگی فیصل بشیر میمن کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی کے اسپتال سے اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑی گئی۔

ایس ایس پی کورنگی کے مطابق اسلحہ کارڈیک ایمرجنسی سینٹر کے پانی کے ٹینک سے برآمد کیا گیا، برآمد اسلحے میں کلاشنکوف، رائفل، پستول اور گولیاں شامل ہیں۔

فیصل بشیر میمن کا کہنا ہے کہ چھپایا گیا اسلحہ منظم نیٹ ورک کا لگتا ہے، اسلحے کا فارنزک کروایا جارہا ہے۔

انہوںن مزید کہا کہ برآمد ہونے والے اسلحہ کی مکمل تفتیش کریں گے۔