لارا دتہ کورونا وائرس میں مبتلا، گھر سیل اور مائیکرو کنٹینمنٹ زون قرار

March 25, 2022

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور سابق مس یونیورس لارا دتہ کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں۔

جس کے بعد ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) حکام نے لارا دتہ کے گھر کو سیل کرتے ہوئے اس علاقہ کو مائیکرو کنٹینمنٹ زون ڈکلیئر کردیا۔

بھارتی میڈیا کے پاپارازیز نے لارا دتہ کے گھر کے بیرونی حصوں کی تصاویر حاصل کی ہیں، جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ممبئی کے علاقے باندرا میں واقع لارا دتہ کے گھر کو ممبئی کے بلدیاتی حکام نے جمعہ کو ان کی ٹیسٹ رپورٹ پازیٹو آنے کے بعد سیل کرکے نوٹس لگادیا ہے۔

ایک ذریعے نے انکشاف کیا کہ کورونا وائرس سے خاندان میں صرف لارا دتہ ہی متاثر ہوئی ہیں۔