کپتان پھر جیت گیا، وزیراعلیٰ پنجاب

March 28, 2022

وزیراعلیٰپنجاب عثمان بزدار اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے تحریک انصاف کے گزشتہ روز ہونے والے جلسے پر اپنا موقف بیان کردیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کپتان پھر جیت گیا، فتح ہمیشہ حق کی ہوتی ہے، عوام کی بھاری تعداد میں شرکت وزیراعظم کی پالیسیوں کی بھرپور تائید ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا کہ اسلام آباد کے تاریخی جلسے سے اپوزیشن کی آنکھیں کھلنی چاہئیں۔ پاکستانی عوام نے خرید و فروخت کی سیاست کو یکسر مسترد کردیا۔