رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج

April 02, 2022

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں ہوگا۔

زونل کمیٹیوں کے اجلاس لاہور، کراچی، کوئٹہ، اسلام آباد میں ہوں گے، جس میںوزارت مذہبی امور، محکمہ سپارکو کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب سمیت بیشتر خلیجی و مغربی ممالک میں آج پہلا روزہ ہے۔ جبکہ عمان، ملیشیا، انڈونیشیا، پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش و دیگر کچھ ممالک میں کل پہلا روزہ ہونے کا امکان ہے۔