کراچی، چار مینار چورنگی پر PTIکا دھرنا سحری سے قبل ختم

April 03, 2022

اسکرین گریب

وزیر اعظم عمران خان کی کال پر پاکستان تحریک انصاف نے چار مینار چورنگی پہ احتجاجی دھرنا دیا، مظاہرین احتجاج میں لوٹے بھی ساتھ لائے اور اپنے منحرف ارکان اور اپوزیشن کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

عمران خان کی کال پر پاکستان تحریک انصاف نے چار میناز چورنگی پر دھرنا دیا جس میں پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی اور کراچی کے صدر بلال غفار،خرم شیر زمان،حلیم عادل شیخ،ارسلان تاج،سعید آفریدی،جمال صدیقی،عمران شاہ، شہزاد قریشی، رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

دھرنے کے دوران رہنماؤں نے اپنی تقریر میں اپوزیشن اتحاد کی جماعتوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، پی ٹی آئی کے کارکنان نے اپنے منحرف ممبران پر تنقید کے لئے لوٹے بھی ساتھ لائے، پی ٹی آئی کا یہ احتجاجی دھرنا کئی گھنٹے تک جاری رہا۔

پی ٹی آئی کے کارکنان نے مختلف علاقوں سے دھرنے میں شمولیت کی اور سحری سے قبل دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے آج رات 11 بجے عائشہ منزل پر جشن منانے کا اعلان کیا ہے۔