عمران خان مزید 15 دن وزیر اعظم رہیں گے، شیخ رشید

April 03, 2022

سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میں نے وزیراعظم سے ملاقات کی ہے، میرا خیال ہے عمران خان مزید 15 دن وزیر اعظم رہیں گے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ میں یہی کہہ رہا تھا مسئلے کا حل الیکشن ہی ہے، عام انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے بغیر ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کو خوش ہونا چاہیے ان کی بغیر ووٹنگ الیکشن کی بات مانی گئی ہے۔

اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا کہ نئے الیکشن 90 روز میں ہوں گے۔

واضح رہے کہ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی تحلیل کر دی ہے۔

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیرِ اعظم عمران خان کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کی ہے۔