فن لینڈ اور سویڈن کو نیٹو اتحاد میں شامل کرنے سے یورپ میں استحکام نہیں آئے گا، روس

April 12, 2022

کراچی (نیوز ڈیسک) روس نے کہا ہے کہ سویڈن اور فن لینڈ کو مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کا حصہ بنانے سے یورپ میں استحکام کا راستہ ہموار نہیں ہو گا۔ کریملن کے ترجمان دیمتری پیشکوف کے مطابق روس کا یہ موقف رہا ہے کہ یہ اتحاد تصادم کی راہ اپنانے کا ایک ہتھیار ہے اور اس میں مزید توسیع براعظم یورپ میں استحکام کا سبب نہیں بنے گا۔