ترکیہ میں حماس کے ایک ہزار سے زائد جنگجو زیر علاج ہیں، صدر رجب طیب اردوان

May 14, 2024

انقرہ (اے ایف پی) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے گزشتہ روز کہا کہ غزہ میں جاری جنگ کے دوران فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس کےایک ہزار سے زائد جنگجو ترکیہ کے اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔رجب طیب اردوان فلسطینی سرزمین میں جاری اسرائیلی جارحیت کے سخت ناقد ہیں،انہوں مزید کہا کہ وہ حماس کو ایک مزاحمتی تنظیم سمجھتے ہیں۔