حلف کیلئے حمزہ شہباز کی درخواست پر اعتراض ختم، آج سماعت کیلئے مقرر

April 21, 2022

لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ نے نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی جانب سے حلف اٹھانے کے لیے دائر لگایا گیا اعتراض ختم کر دیا،درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی آج جمعرات کو سماعت کریں گے،درخواست اعظم نذیر تارڑ اور عطا اللہ تارڑ کی وساطت سے دائر کی گئی ہے، درخواست میں گورنر پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب کو فریق بناتے ہوئے کہا گیا کہ 16 اپریل کو 197 ووٹ لیکر قائد ایوان منتخب ہو چکا ہوں۔