کارکن اسلام آباد آنے کی تیاری کرلیں، عمران خان

April 25, 2022

تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کارکنوں کو اسلام آباد آنے کی تیاریوں کی ہدایت کردی۔

ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ کارکن تیاری کرلیں، میں آپ کو چند ہفتوں میں اسلام آباد کی کال دوں۔

انہوں نے کہا کہ جب تک عام انتخابات کا اعلان نہیں ہوجاتا آپ لوگوں نے میرے ساتھ اسلام آباد میں بیٹھنا ہے۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ قانون کی بالادستی کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا ہے، پارٹی بنانے کا مقصد اسلامی فلاحی ریاست کے مطابق نیا پاکستان بنانا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی کے 3 اہم اصول خود دار پاکستان، کسی کی غلامی نہ کریں اور ہرے پاسپورٹ کی عزت ہو۔