مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ عید الفطر کے بعد جلسوں کا شیڈول تیار ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی ہدایت پر کل سے لاہور کے حلقوں کا دورہ کروں گی۔
انہوں نے کہا کہ لاہور کے حلقوں کے دورے کے دوران کارکنان سے ملاقات کروں گی۔
ن لیگی نائب صدر نے کہا کہ کل شام حلقہ این اے 127 میں افطار کے بعد شیخ روحیل اصغر کے دفتر میں کارکنوں کے درمیان ہوں گی۔
ن لیگی کارکن نے مریم نواز کی پوسٹ پر ایک تبصرہ کیا تھا، جس پر ن لیگی نائب صدر نے ردعمل دیا۔
مریم نواز نے کارکن کی طرف سے پورے پنجاب میں کارکنان کو متحرک کرنے کی تجویز پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ عید کے بعد جلسوں کا شیڈول تیار ہے۔