سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا، وزارت داخلہ

April 27, 2022

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکال دیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ کے سیکشن آفیسر ای سی ایل نے سید قائم علی شاہ کا نام لسٹ سے نکالے جانے کے حوالے حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حکم نامے میں مزید کہا کہ تمام متعلقہ اداروں کو اس معاملے پر فوری کارروائی کا بھی کہا گیا ہے۔