بشریٰ بی بی آج سے اڈیالہ جیل میں ہی قید رہیں گی، جیل ذرائع

May 08, 2024

فائل فوٹو

سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔

جیل ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی آج سے اڈیالہ جیل میں ہی قید رہیں گی، ان کا سامان آج شام تک سب جیل بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا جائے گا۔

بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاونڈ ریفرنس کی سماعت کے بعد اڈیالہ جیل میں روک دیا گیا۔

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو آج 190ملین پاونڈ ریفرنس کی سماعت کے لیے اڈیالہ جیل لایا گیا تھا۔