آسٹریلیا کا اے ٹیم کو سری لنکا بھیجنے کا فیصلہ

April 28, 2022

کرکٹ آسٹریلیا نے سری لنکا کے دورے پر اے ٹیم کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ دو سالوں بعد اے ٹیم کا یہ پہلا دورہ ہے۔

آسٹریلیا اے کرکٹ ٹیم جون میں سری لنکا کا دورہ کرے گی، دورہ سری لنکا کے لیے 4 الگ الگ اسکواڈز کا اعلان جمعے کو کیا جائے گا۔

دوسری جانب آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کا بھی مکمل دورہ سری لنکا شیڈول ہے، جس میں دونوں ٹیموں کے مابین ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی، آسٹریلوی ٹیم کی سیریز جون جولائی میں شیڈول ہے۔