انجلینا جولی کے دورۂ یوکرین میں خطرناک صورتحال

May 02, 2022

ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ انجلینا جولی کے جنگ زدہ یوکرینی شہر کے دورے میں خطرناک صورتحال پیدا ہوگئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق انجلینا جولی کی موجودگی میں راکٹ حملے کے سائرن بج اٹھے، جس کے بعد حملے کے خدشات پر اداکارہ کو فوری بنکر میں لے جایا گیا۔

اس سے پہلے انجلینا جولی ہفتے کو جنگ زدہ ملک یوکرین کے دورے پر پہنچی تھیں، جہاں انہوںنے جنگ متاثرین سے ملاقاتیں کیں۔

اس حوالے سے انکی یوکرین کے شہر لوویو میں ایک کافی شاپ میں کافی آرڈر کرتے ہوئے ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ انجلینا جولی کئی سالوں سے اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کے لیے خصوصی مندوب کے طور پر کام کررہی ہیں۔