سندھ کے 3 بیراج پانی کی قلت کا شکار

May 05, 2022

سندھ کے سکھر، گڈو اور کوٹری بیراجوں کو پانی کی قلت کا سامنا ہے۔

انچارج کنٹرول روم سکھر بیراج کے مطابق سکھر اور گڈو بیراج کے کئی کینالوں کو پانی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ اس وقت تینوں بیراجوں کو پانی کی مجموعی طور 40 فیصد سے زائد کمی کا سامنا ہے۔

سکھر بیراج کے کنٹرول روم کے انچارج کا مزید کہنا ہے کہ بالائی علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع نہیں ہوتا تو مزید بحران پیدا ہو گا۔

انچارج کنٹرول روم سکھر بیراج کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر پانی کی بحرانی صورتِ حال برقرار رہی تو سندھ میں فصلوں کو شدید نقصان ہو سکتا ہے۔