انچارج کنٹرول روم سکھر بیراج کا کہنا ہے کہ دریائے سندھ میں پانی کی قلت برقرار ہے۔
گڈو بیراج پر گزشتہ روز 5 ہزار کیوسک پانی کا اضافہ ہوا ہے، گڈو بیراج پر 28 فیصد، سکھر بیراج پر 32 فیصد، کوٹری بیراج پر 50 فیصد پانی کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
انچارج کنٹرول روم کے مطابق گڈو بیراج پر پانی کی آمد 68 ہزار 911 کیوسک، اخراج 56 ہزار 371 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سکھر بیراج پر پانی کی آمد 47 ہزار 310 کیوسک،اخراج 17 ہزار 700 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج پر پانی کی آمد 10 ہزار 995 کیوسک،اخراج 200 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔