کترینہ کیف نے والدہ کی 70 ویں سالگرہ کیسے منائی؟

May 06, 2022

فوٹو، انسٹاگرام

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف اور ان کے بہن بھائیوں نے مل کر گزشتہ روز اپنی والدہسوزین ٹرکواٹ کی 70 ویں سالگرہ منائی ہے۔

کترینہ کیف نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی والدہسوزین ٹرکواٹ کی سالگرہ کی تقریب سے چند خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔

ان تصاویر میں سے ایک تصویر میں کترینہ کیف اور ان کی والدہ کو سالگرہ کے ساتھ کیمرے کے لیے پوذ دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ایک تصویر میں کترینہ کیف اپنی تمام بہنوں، والدہ اور اکلوتے بھائی کے ہمراہ نظر آرہی ہیں۔

جبکہ تیسری اور آخری تصویر میں اداکارہ کی والدہسوزین ٹرکواٹ اپنی سالگرہ کے کیک کیساتھ مسکراتے ہوئے کیمرے کے لیے پوز دے رہی ہیں۔

کترینہ کیف نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’70 ویں سالگرہ مبارک ہو موم‘۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ’آپ ہمیشہ اس خوشی اور حوصلے کے ساتھ اپنے بہت شور مچانے والے بچوں کےدرمیان زندگی گزاریں جیسے کہ آپ گزارتی ہیں‘۔