پاکستان کے فیصلے عوام نے کرنے ہیں، فواد چوہدری

May 06, 2022

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کے فیصلے عوام نے کرنے ہیں۔

جہلم میں میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان 10 مئی کو جہلم آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کے فیصلے پاکستان کی عوام نے کرنے ہیں۔

آج سابق وزیراعظم عمران خان نے میانوالی میں جلسے سے خطاب کیا اور شہباز شریف کی حکومت کے خلاف احتجاجی سیاست کے آغاز کا اعلان کیا۔