سندھ کے بیراجوں پر پانی کی کمی 52 فیصد ہو گئی

May 07, 2022

سندھ کے بیراجوں پر پانی کی کمی 51 سے بڑھ کر 52 فیصد ہو گئی۔

انچارج کنٹرول روم سکھر بیراج کا کہنا ہے کہ پانی کی مزید کمی ہونے کے بعد سکھر بیراج کی 2 اور گڈو بیراج کی 4 کینالوں کو پانی کی فراہمی بند کر دی گئی ہے۔

سکھر بیراج پر پانی کی کمی 48 فیصد ہے، کیر تھر کینال میں صرف پینے کا پانی چھوڑا جا رہا ہے، گڈو بیراج کی 4 کینال بند ہیں۔

انچارج کنٹرول روم سکھر بیراج نے 48 گھنٹوں بعد سکھر بیراج پر بھی پانی کی سطح میں اضافے کا امکان ہے، گڈو بیراج پر پانی کی سطح میں 900 کیوسک اضافہ ہوا ہے۔

گڈو بیراج پر پانی کی آمد 30 ہزار 748 کیوسک، اخراج 30 ہزار 748 کیوسک ہے، سکھر بیراج پر پانی کی آمد 28 ہزار 221 کیوسک اور اخراج 8 ہزار 801 کیوسک ہے۔

انچارج کنٹرول روم نے یہ بھی بتایا ہے کہ کوٹری بیراج پر پانی کی آمد 4 ہزار 965 کیوسک اور اخراج 200 کیوسک ہے۔