آصف زرداری کی تجویز پر پی ٹی آئی کی عالیہ حمزہ ملک کا ردعمل

May 11, 2022

سابق صدر آصف علی زرداری کی تجویز پر پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ ملک نے ردعمل دیا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران آصف علی زرداری نے اوورسیز کی نشستوں سے متعلق تجویز دی۔

اس پر عالیہ حمزہ نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے 31 ارب ڈالرز کا زرمبادلہ پاکستان بھیجا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ناممکن ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں سے ووٹ کا حق چھینا جاسکے۔

پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے الیکشن کرائیں گے اور امپورٹڈ حکومت سے عوام کو نجات دلائیں گے۔