توسیع منصوبوں میں مساجد کاتقدس بحال رکھاجائے‘ جمعیت ن

May 14, 2022

کوئٹہ(آن لائن)جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سیدحاجی سیدعبدالستارشاہ چشتی ہے نے کہاہے کہ سریاب روڈاوردیگرتوسیع منصوبوں میں آنے والی مساجد کا تقدس بحال رکھاجائے کیونکہ ان کا احترام اورحفاظت ہرمسلمان پر فرض ہے شریعت کے مطابق جس جگہ ایک مرتبہ مسجد تعمیر ہوجائے وہ جگہ تاقیامت مسجد رہتی ہے مسجدکو کسی دوسری جگہ منتقل نہیں کیاجاسکتا انہوں نے کہاکہ مساجد کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے مساجد کو گرانا عذاب کو دعوت دینے کے مترادف ہے انہوںنے مطالبہ کیاکہ پرانی کمیٹی کے چیئرمین کے بغیر کوئی کمیٹی ہمیں منظور نہیں موجودہ کمیٹی ایک جماعت کی مجلس عاملہ ہے۔