بلوچستان میںں لیگ کے ساتھ زیادتی برداشت نہیں کی جائیگی‘ رحیم کاکڑ

May 14, 2022

کوئٹہ(پ ر)پاکستان امسلم لیگ(ن) کوئٹہ ڈویژن کے صدر محمد رحیم کاکڑ، جنرل سیکرٹری جاوید اقبال، ضلع پشین کے صدر سعد اللہ ترین ،جنرل سیکرٹری میروائس کاکڑ ایڈووکیٹ ،تحصیل بوستان ،تحصیل کاریزات، تحصیل برشور اورنانا صاحب کے صدور نے بیان میں کہا ہے کہ ہ مسلم لیگ(ن) پورے ملک میں اپنی اتحادی جماعتوں سمیت خصوصاً پاکستان کے بائیس کروڑ عوام سے کسی قسم کی زیادتی نہیں ہونے دے گی اور یہی توقع ہر جگہ دیگر جماعتوں سے بھی رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ بلوچستان میں جماعت کو ہر سطح پر نظرانداز کیا جارہا ہے چاہے وہ سرکاری ملازمتیں ہوں یا ترقیاتی عمل ۔انہوں نے کہا کہ آئندہ پی ایس ڈی پی میں مسلم لیگ(ن) کو ترقیاتی عمل میں شامل کیا جائے ۔انہوں نے بیان میں مزید کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں مہنگائی و بے روزگاری کے خاتمے اور عوام کو ریلیف پہنچانے کیلئے اپنی توانائیاں صرف کریں ۔