سبسڈی صرف معاشی نہیں، سیاسی ایشو بھی ہے، نیئر بخاری

May 14, 2022

پاکستان پیپلز پارٹی کےسینئر رہنما نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ سبسڈی صرف معاشی نہیں بلکہ سیاسی ایشو بھی ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران نیئر بخاری نے کہا کہ پاکستان کی معیشت ایسی نہیں کہ نقصان برداشت کرے اور سبسڈی دے۔

انہوں نے کہا کہ سبسڈی صرف معاشی مسئلہ نہیں بلکہ یہ تو سیاسی ایشو بھی ہے۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ پاکستان کی معاشی صورتحال ایسی نہیں کہ 100، 125 ارب کی سبسڈی دے سکے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اتحادی جماعتوں کی ٹاپ لیڈرشپ جب بیٹھے گی، قوم کے مفاد میں فیصلہ کرے گی۔