ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، کرکٹر آصف علی کا چالان ہوگیا

May 16, 2022

فائل فوٹو

ٹریفک قانون کی خلاف ورزی کرنے پر پنجاب پولیس نے کرنے پر قومی کرکٹر آصف علی کا چالان کردیا۔

کرکٹر آصف علی گاڑی کے کالے شیشوں کی وجہ سے لاہور میں مشکل میں پھنس گئے۔

جیو نیوز کے نمائندے سہیل عمران نے اپنے ٹوئٹ میں ٹریفک پولیس کی اس کارروائی کی تصاویر شیئر کیں۔

تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آصف علی کی گاڑی کے کالے شیشوں کی وجہ سے لاہور پولیس قومی کرکٹر کا چالان کر رہی ہے۔

آصف علی نے غلطی تسلیم کی اور چالان کرایا اور کالے پیپرز بھی اتروا دیئے۔

واضح رہے کہ لاہور میں کالے شیشوں کے خلاف خصوصی مہم جاری ہے۔